عمرہ پرآئی خاتون نے کعبہ شریف میں اکیلے طواف اور عبادت کی منفرد سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) ایسے منفرد واقعات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پر آنے کے بعد شاذ ہی رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبہ کا طواف کیا ہوگا اور اس کے سائے میں اس طرح تنہائی میں عبادت کی ہوگی۔ آج کے دور میں عام حالات میں تو ایسا ممکن نہیں کہ ایک عورت کو اس طرح تنہا بیت اللہ کے طواف اور وہاں عبادت وریاضت کا موقع مل جائے ۔تاہم کورونا کی وبا میں یہ ممکن ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک ایسی ویڈیو اور تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کعبہ شریف کے سامنے تنہا کھڑی ہے۔ مطاف میں اس کے علاوہ اور کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔

خانہ کعبہ کا اکیلے طواف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گئی ہے۔ کعبة اللہ میں تنہا خاتون کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آنے کے بعد بہت سی خواتین نے اس حسرت کا اظہار کا اظہار کیا ہے کہ کاش انھیں بھی ایسا کوئی موقع مل جائے کہ وہ مطاف میں بیت اللہ کے سائے میں ہوں اور وہاں کوئی دوسرا نہ ہو۔ٹویٹر پر ایک خاتون نے لکھا:” خوش قسمت خاتون مسجدالحرام میں آج تنہا دعا کررہی ہیں۔“ ایک اور خاتون لکھتی ہیں:”میں بھی وہاں موجود ہونا چاہتی ہوں، کعبہ کے بالکل سامنے،میرا دل بے تاب ہوا جارہا ہے۔رشک ہے کہ اس خاتون کی قسمت پر۔ ماشاء اللہ۔“واضح رہے کہ اس بار اگست کے مہینے میں ہونے والے حج کے دوران بھی ایک خاتون دْنیا کی خوش قسمت خاتون بن گئی تھی ، کیونکہ اس نے حج کے دوران ایسے موقع پر طواف اور دْعا کی جب مطافِ کعبہ میں اس کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔اس خاتون کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جس میں ایک تنہا مسلم خاتون کعبة اللہ کے سامنے عبادت وریاضت میں مصروف ہے اور اس کے ساتھ مطاف میں کوئی دوسرا فرد نظر نہیں آرہا تھا۔عام طور پر حج کے ایّام میں بالعموم بیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مکہ مکرمہ میں ہوتے ہیں اور دن ورات میں ہر وقت ہزاروں افراد بیت اللہ کے طواف میں مصروف ہوتے ہیں یا وہاں نمازیں ادا کررہے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ تعداد اتنی نہیں تھی۔ اس مرتبہ کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظرحج کو محدود کردیا گیاتھا اور صرف دس ہزار خوش نصیبوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button