تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر پتھر نہیں بلکہ کیا چیزماری گئی، تہلکہ خیز انکشاف
لاہور(نیوز ڈیسک )”تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں” مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگرمریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر
ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اوربھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہ مریم نواز نیب پیشی پر بیان ریکارڈ کرانے نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ پتھرائو کرنے گئی تھیں، نیب ان سے بدعنوانی سے متعلق سوالات پوچھ رہا ہے اور وہ جواب دینے کی بجائے کہتی ہیں کہ مجھے کیوں بلایا، انہیں چاہیے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں کہ یہ جائیداد میری نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کی ساری جدوجہد باہر جانے کیلئے ہے جب انہوں نے دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں کسی قیمت پر باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے پھر انہوں نے بات کی، میڈیا نے بھی پتھروں کے تھیلے دکھا کر انہیں زیرو کر دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت ہٹائو سب کو فائدہ ہو گا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی چاہتی ہیں کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، دونوں جماعتوں کو معلوم ہے کہ نیب ختم ہو گیا تو ان کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے اسلئے دونوں جماعتیں بڑا قدم اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔