پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور کہا بازاروں،مارکیٹوں،تفریحی مقامات پر اوپیز پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کی وبا کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا۔پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز میں خریداروں کا رش معمول پر آ گیا۔ لیکن لوگوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر محکمہ صحت پنجاب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 15 روز میں کرونا کیسز بڑھنے کا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ صحت نے صوبے کے تمام کمشنرز اور آر پی اوز

کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں سست روی دکھائی جا رہی ہے، مارکیٹوں، بازاروں ، شاپنگ مالزمیں کوروناایس اوپیز پر عمل نہیں کیاجارہا۔سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔خیال رہے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 182 ہے۔ترجمان کے مطابق اب تک 8 لاکھ 24 ہزار 250ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 441ہوچکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button