امریکی صدر ٹرمپ کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی، اچانک انتقال کی خبر
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کر گئے۔72 سالہ رابرٹ ٹرمپ نیویارک سٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان کے بھائی ہی نہیں دوست بھی تھے۔ امریکی صدر نے ان کی موت سے ایک روز پہلے ان کی عیادت بھی کی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سخت علیل تھے لیکن ان کی بیماری کے بارے میں پتہ نہیں چلا۔امریکی صدر کے بھائی کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ رابرٹ ٹرمپ کے انتقال کی کیا وجہ بنی۔ امریکی میڈیا
کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید بیمار تھے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق وہ جون میں بھی ایک ہفتے کے لیے ہسپتال میں داخل رہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ نہ صرف میرا بھائی تھا بلکہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔ وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی اپنے چچا کو ایک ’بہترین انسان۔۔۔ مضبوط، رحم دل، اور انتہائی وفادار‘ قرار دیا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہماری پوری فیملی انھیں یاد کرے گی۔‘رابرٹ ٹرمپ فریڈ اور میری ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے تھے اور اپنے بھائی ڈونلڈ کے دو سال بعد پیدا ہوئے تھے۔ان کے سب سے بڑے بھائی فریڈ جونیئر 1981 میں انتقال کر گئے تھے۔