سعودی وزارت صحت نے6قسم کی بیماریوں میں مبتلا افرادکے عمرہ اور زیارت پر پابندی لگادی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر صرف مملکت میں موجود غیر ملکی اور مقامی افراد ہی حج کر سکتے ہیں ۔ جن کی روزانہ کی تعداد کو فی الحال 6 ہزار تک محدود رکھا گیا ۔ ایک ہزار زائرین کو ایک گروپ کی صورت میں تین گھنٹے کے اندر عمرہ مناسک مکمل کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد اگلے گروپ کی باری آئے گی۔تاہم سعودی وزارت صحت نے چھ قسم کے افراد کو عمرہ اور زیارت موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر کہا ہے کہ ‘چھ قسم کی بیماریوں

میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ فی الحال عمرہ اور زیارت کا ارادہ نہ کریں۔”ایسے افراد جو غیر مستقل شوگر لیول رکھتے ہیں اور انہیں شوگر کے لیول میں ٹھہراوٴ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہسپتال داخل ہونا پڑا ہو، انہیں عمرہ اور زیارت کا ارادہ موخر کرنا چاہیے۔”ایسے افراد جن کا بلڈ پریشر ہائی ہے اور اس کے باعث انہیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہسپتال داخل ہونا پڑا ہو یا دل کے امراض میں مبتلا ہیں یا جن کے دل کا مسل کمزور ہے، وہ فی الحال عمرہ نہ کریں۔وہ افراد جن کا خود کار دفاعی نظام کمزور ہے، سینے کے امراض میں مبتلا ہیں اور جنہیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہسپتال داخل ہونا پڑا ہو ان کے لیے بھی یہی ہدایت ہے۔’وزارت نے کہا ہے کہ ‘حد سے زیادہ موٹاپے کا شکار افراد، جگر کے امراض میں مبتلا یا تاجی شریانوں کے امراض میں مبتلا افراد جنہیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس بیماری کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونا پڑا ہو اور حاملہ خواتین بھی عمرہ اور زیارت موخر کریں۔’وزارت نے کہا ہے کہ ‘مذکورہ بالا قسم کے افراد کو یہ ہدایت ان کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر دی جا رہی ہے۔حرمین کی انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے بتایا ہے کہ حرم انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے لیے سپیشل ٹریک قائم کر دیا ہے تاکہ وہ سہولت اورآسانی سے طواف اور سعی کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے بھی سپیشل ٹریک کا انتظام کیا ہے۔ جبکہ مسجد الحرام کے دروازے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب سعودی

عرب کی کمیٹی بتائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی معترین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق 4 اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اُٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف 6 ہزار مقامی معترین عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب 18 اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد مقامی معترین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے بتایا کہ 18 اکتوبر دوسرے

مرحلے میں ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔حانی العمری نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے مسجد نبوی میں روضہ مبارک کےعلاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں 31 مئی سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔واضح رہے کہ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button