چین نے پاکستان کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ جان کر آپ بھی عمران خان پر فخر محسوس کرینگے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مباحثے کے دوران چین نے ہانگ کانگ کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انصاف کے حق میں بولنے پر پاکستان اور اُن تمام ممالک سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کی حمایت کی۔ترجمان ہوا چونینگ نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین کو بدنام کرنے کی مغربی ممالک کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔ اس سے یہ امید بھی بڑھ گئی کہ دنیا میں ابھی انصاف برقرار ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان

نے کہا تھا کہ ہانگ کانگ کا معاملہ بیجنگ کا داخلی معاملہ ہے جبکہ خود مختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے 55 ممالک کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے یہ باتیں جرمنی کی طرف سے ایغور مسلمانوں کے حقوق کا احترام کرنے اور ہانگ کانگ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے کے لئے چین پر زور دینے کے رد عمل میں کی تھیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں اقوام متحدہ کے سفیر کرسٹوف ہیوسن نے چین پر زور دیا تھا کہ وہ سنکیانگ تک اقوام متحدہ کے حقوق کے مبصرین کو ‘فوری، معنی خیز اور غیر منقول رسائی’ کی اجازت دیں اور بیجنگ سے ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق اور آزادیوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button