مسجدمیں رقص اور شوٹنگ کا معاملہ، صبا قمر اور بلال سعید کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کی جانب سے صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانا بند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔فرخ منظور ایڈوکیٹ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جس پر سیشن عدالت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔ز لاہور کے تین مختلف تھانوں میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف متعلق انداراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہیں۔ تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف، تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔شہریوں کے جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر درخواستین جمع کرائی گئی ہیں۔ انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے گلوکار بلال سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی،ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں، زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں ایک نکاح کا سین شوٹ کیا،جس کی وجہ سے بہت زیادہ غلط فہمی نے جنم لیا اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ کہا گیا ہم مسجد میں ڈانس کررہے تھے، وہاں میوزک پلے کیا یعنی گانا چلایا، مسجد کے تقدس کوپامال کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں، میری تربیت مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے ، میں ایسا کرنے کا اپنے وہم وگمان میں بھی نہیں سوچ سکتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button