دنیاکی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ پر پاکستانی پرچم روشن کر دیاگیا

دُبئی(نیوز ڈیسک)آج مملکت خداداد پاکستان کی عوام 74 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ ہر چہرہ آزادی کی فضا میں سانس لینے پر خوش و خرم اور مسرور نظر آتا ہے۔ ہر پاکستانی آج کے روز ایک نیا عزم لیے بیٹھا ہے کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے حصے کا کردار بھرپور انداز سے ادا کرے گا۔ امارات میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔اس موقع پر اماراتی عوام اور حکومت بھی پاکستانی عوام کی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہو گئی ہے۔ پاکستانی مملکت اور عوام سے اظہار یک جہتی کی خاطر آج دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیف پر برقی قمقموں سے

پاکستانی پرچم کی تصویر ظاہر کی گئی۔ جس کا مقصد امارات بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہاں بسنے والے افراد بھی ان کی خوشی میں ہر دم ساتھ ساتھ ہیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے آج رات 8:45 پر برج خلیفہ کی بلند و بالا عمارت پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھرگئی۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بُرج خلیفہ پر پاکستانی پرچم دکھائے جانے کے پروگرام کی تصدیق کی گئی ہے۔ جو اماراتی اور پاکستانی عوام کی دوستی اور مضبوط و خوشگوار تعلقات کا اظہار ہو گا۔ گزشتہ سال بھی یوم آزادی کے موقع پر بُرج خلیفہ کی بلڈنگ پر الیکٹرانک پاکستانی پرچم روشن ہو گیا تھا۔اس بار بھی دُبئی میں مقیم ہزاروں پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اس نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بُرج خلیفہ پہنچ رہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی بچے رات کے پونے نو بجنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ان بچوں نے اپنے چہروں پر پاکستانی پرچم بھی پینٹ کروا کر وطن سے اپنی محبت کا معصومانہ اظہار کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button