موٹروے واقعے کا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوسکا، ہمارے دور میں کسی درندے کی جرات نہیں تھی کہ ایسا گھنائونا جرم کرے،نواز شریف

لندن (نیوز ڈیسک) تاحیات قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا کہ ملک میں سانحہ موٹروے کا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے ، یہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پے در پے ملک میں زیادتی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوئی قانون نہیں کوئی روک تھام نہیں ہے،مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں کسی درندے کی جرات نہیں تھی کہ زیادتی جیسا گھناونا جرم کرے،مسلم لیگ کی سینٹرل کمیٹی کے اجلا س سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کو دیکھتا ہوں تو دکھ محسوس کرتا ہوں۔ ہم نے ماضی میں منصوبوں پر کامیابی سے کام کیا۔

جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوئی اور امن و استحکام کو دوام ملا۔ ہمارے دور میں دنیا پاکستان کی ترقی کی تعریف کررہی تھی۔ ہم نے پاکستان کا نقشہ بدل دیا اور معیشت کو بہترکیا۔ ہمارے دور میں عوام خوش تھے۔پشاور بی آرٹی کا منصوبہ آج تک پروان نہ چڑھ سکا۔ پشاور بی آرٹی منصوبے پر6 سال لگ گئے۔ ہم نے ڈیڑھ سال میں میٹرو بنائی۔ مشکلات تھیں لیکن ہم نے 4 سال تک روپیہ کو قابو میں رکھا۔ موجودہ حکومت میں ڈالرمہنگا ہوگیا، روپیہ مٹی میں مل گیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپوزیشن رہنما شہبازشریف کو ناکردہ گناہوں کی سزاد ی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو سنا بھی نہیں گیا، سیدھا جیل لے گئے۔انہوں نے کہا کہعمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ان کو اہمیت نہیں دیتے۔ عمران خان نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا, یہ بنی گالا کی ریاست کہاں سے آگئی؟نوازشریف نے کہا کہ ہم نے افواج پاکستان کی بڑی خدمت کی، پھرموقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔ بارڈر پرڈیوٹی دینے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ آ ج پاکستان میں لوگ پریشان ہیں کہ بچوں کو پڑھائیں یا روٹی کھائیں۔ غریب بجلی کی بل دیں،ادویات خریدیں یا روٹی کھائیں؟سابق وزیراعظم کیا ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے،ڈر لگتا ہے۔ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، حالات یہ ہیں عوام سکون سے سو نہیں سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button