آل یسین ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دی نالج گیٹ وے اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آل یسین ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دی نالج گیٹ وے اسکول فاطمہ جناح کیمپس ڈھوک سیداں میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور سرور کو نین ؐ کے دربار عالیہ میں نعتوں سے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل میلاد میں سماں باندھ دیا اور فضا درود و سلام سے معطر رہی۔تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ سیدہ فاخرہ بتول نقوی نےبھی اپنا کلام پیش کیا۔تقریب کے آخر میں آل یسین ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ تبلیغات کی ڈائریکٹر سیدہ منیبہ زیدی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔