چوہدری فیصل ایڈووکیٹ انسانی حقوق کی عالمی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نیویارک(نمائندہ خصوصی)چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ کو اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ انسانی حقوق کی عالمی سمٹ میں پاکستان کی بطورسینئرمندوب نمائندگی کے لیےمنتخب کرلیا گیا۔ تین روزہ عالمی سمٹ اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرر نیویارک میں منعقد ہو گی ۔ چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ2018 میں بھی عالمی انسانی حقوق کی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ 6 سے 8 جولائی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 17ویں بین الاقوامی انسانی حقوق کے سمٹ میں دنیا بھر سے منتخب انسانی حقوق کے نمائندے شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ ایکسیس ٹو جسٹس لاء کمپنی کے بانی اور ایشیا کے پہلے لیگل انکیوبیٹر ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button