زکوٰۃ و خیرات دینے کی فضیلت اور نیک صالح بیورو کریسی کے عنوان سے سیمینار

لاہور(نمائندہ خصوصی) جنگ میڈیا گروپ اور الامین اکیڈمی کے زیر اہتمام “ زکوٰۃ و خیرات دینے کی فضیلت اور نیک صالح بیورو کریسی “ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں سمینارکااہتمام کیا گیا ۔سمینار کا مقصد الامین اکیڈمی کے ذہین طلبا کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو الامین اکیڈمی کی کارکردگی اور فیوچر پلانز سےآگاہ کرنا بھی تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں شامل ہو کر فروغ تعلیم اور وطن کی ترقی میں اپناکردار ادا کریں ۔
سیمینار میں مجیب الرحمن شامی (چیف پیٹرن الامین اکیڈمی)،سہیل وڑائچ (پیٹرن الامین اکیڈمی)پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی (صدر الامین اکیڈمی)میاں طارق نثار، ارشاد احمد عارف،علی سجاد،عطاء الحق قاسمی،اوریا مقبول جان،اعجاز الحق محمد سعید شیخ (سی ای او الخیر گروپ)شاہد قادر (سی ای اوپنجاب ماڈل بازار) محمد نعیم ثاقب (صدر ڈیجٹل میڈیا سوسائٹی)،کالم نگارتوفیق بٹ، سید طاہر رضا بخاری،فرخ شہباز وڑائچ،شیخ الیاس عائشہ جہانزیب صاحبزادہ محمد عبداللہ ضیاء کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے مخیر حضرات سے الامین اکیڈمی کو سپورٹ کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button