ملک میں فی الفور معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے، شیراز الطاف
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئر مین عوامی فلاحی پارٹی شیراز الطاف کا کہنا ہے کہ ملک میں فوری طور پر معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے مخلص اور اہل لوگوں پر مشتمل 10 رکنی وفاقی اور 5 رکنی صوبائی حکومتیں قائم کی جائیں ۔یہ حکومتیں اگلے 5 سال کے لیے ملک میں معاشی ، انتخابی ، عدالتی، پولیس، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکومتی سیٹ اپ میں پارلیمنٹ اور اپوزیشن سے کسی پارٹی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہونا چاہئے۔75 سال بعد ملک کی معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر 22 کروڑ عوام اور قومی سالمیت کے لیے یہ انتہائی قدم ناگزیر ہے۔