بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار لاہور ہائی کورٹ کا گھریلو صارفین کو 500یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے

خلاف دائر درخواستیں منظور کرلیں،جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نے 10اکتوبر 2022ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمبٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی قرار دیا،عدالت نے فیول ایذجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button