آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں، لیکن مجبوراً ہمیں پوری کرنی پڑیں گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنج انتہائی مشکل ہے لیکن کیا کریں، مجبوری ہے یہ شرائط ہر صورت پوری کرنی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے اور اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں۔وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر دہشت گردوں کو بسانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اپنوں سے ہاتھ ملانے کےلیے تیار نہیں۔ یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کے پی میں ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں ہے، وہ محض اِدھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں۔ اِنہیں یہاں کون لایا؟، کس طرح آئے؟، عجلت میں یہاں کا حصہ بنایا گیا ، قوم اس کا جواب چاہتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button