پی ٹی سی ایل نے ’’ٹیلی نار ‘‘کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی سی ایل نے ’’ٹیلی نار ‘‘ کو خریدنے میںدلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے ’’ٹیلی نار خریدنے کیلئے 80 کروڑ سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی غیر مشروط پیشکش کی ہے۔پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی اور انتظامی کنٹرول کے ساتھ ٹیلی نار کو حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔پی ٹی سی ایل کی مالک کمپنی اتصالات اس معاہدے کے لیے قرضوں کی ضمانت دے گی۔ ٹیلی نار نے ادائیگی ڈالرز میں مانگی ہے جس کا انتظام کسی پیشرفت سے قبل ہوجائے گا۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اپنی اس دلچسپی سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا ہے۔