عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر آباد میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی مکمل فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی فرانزک رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے۔3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر کی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دکان کے اندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے، ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، انہیں ایک مکمل گولی بھی لگی، جبکہ ان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا ہے۔4 گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی اور زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button