ملک میں دالوں کا صرف 15 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا قیمتوں میں بھی 25فیصد تک اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دالوں کا صرف 15 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا، مارکیٹ میں دالوں کی شدید قلت کا خدشہ، قیمتوں میں بھی 25 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلئیرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔