مفتاح کے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر ناراض لیگی قیادت اسحاق ڈارکے 35 روپے بڑھانے پرخاموش
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فوری ردعمل سےگریز کیا جا رہا ہے۔یاد رہےکہ گزشتہ سال 16 اگست کو
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا تھا تو لیگی قیادت نے سخت ردِعمل دیا تھا، اس وقت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تھے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر رہنما ن لیگ مریم نواز نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے نہ صرف پیٹرول مہنگا کرنے کی مخالفت کی ہے بلکہ یہاں تک کہا ہےکہ عوام پر مزید ایک پیسےکا بوجھ قبول نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہ کہہ کر میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئےکہ حکومت کی مجبوری ہے تو وہ اس فیصلے میں شامل نہیں۔آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپےکے بڑے اضافےکا اعلان کیا ہے تو لیگی قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔