24 گھنٹوں میں ڈالر 31 روپے مہنگا ہو گیا قرضوں میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹربینک میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈالر 31 روپے مہنگا ہونے سے قرضوں میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔نیو نیوز کے مطابق آج جمعہ کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے پر پہنچ کیا ہے ۔گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں کی ڈالر کی قیمت میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جس سے پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔