ثانیہ مرزا کی نئی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے
لاہور ( این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلین اوپن 2023 کے ویمن ڈبلز میچ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ
تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا آخری ڈانس ہے۔ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی جذباتی تبصرے کیے جارہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹس میں کمی محسوس کریں گے اور ان کے شاندار ٹینس کیریئر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔بھارتی ٹینس اسٹار کی ریٹائرمنٹ کی بعد کی زندگی کے لیے پاکستان اور بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کی جانب سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2023 کا آغاز ہونے سے پہلے یہ انکشاف کیا تھا کہ یہ ایونٹ ان کے ٹینس کیریئر کا آخری گرینڈ سلیم ہوگا اور اگلے ماہ دبئی میں شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی اے دبئی چمپئن شپ کے بعد ٹینس ریٹائر ہو جائیں گی۔