والد نے گھر بسائے رکھنے کیلئے عدالت میں بیٹی کے پاؤں پکڑ لئے، رقت آمیز مناظر
لاہور(این این آئی)سیشن عدالت میں بچہ حوالگی کیس پر سماعت کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد خان مختار نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست ممتاز بی بی کے والد نے کمرہ عدالت میں بیٹی کے پاؤں پکڑ لیے۔ والد نے کہا کہ بیٹی اپنا گھر برباد نہ کرو اور اپنے شوہر سے صلح کر لو۔عدالت نے کہا کہ ممتاز بی بی بچوں کی بہتری کی خاطر اپنا گھر بسالے۔اس دوران ممتاز بی بی نے کہا شوہر تشدد کرتا ہے میں اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ عدالت میرے دو بیٹے پانچ سالہ حسنین اور تین سالہ عمر میرے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو بچے والد سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔