لاہور میں پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والا امیر زادہ گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے بگڑے رئیس زادے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گزشتہ دنوں بگڑے رئیس زادے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امیر زادے عرفان خان کیخلاف سنگین کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ نواب پولیس ٹائون نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا کی ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نوٹس لیا تھا۔