پنجاب میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے متعلق اہم اعلان
لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پنجاب نے کانسٹیبلز کی بھرتیاں روک دیں۔سینٹرل پولیس آفس نے محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب پولیس میں 18 جنوری کو کانسٹیبلز، ڈرائیورز اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتیاں ہونا تھیں۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فیز 2 کی بھرتی موجود سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے روکی گئی ہے۔ فیز 2 کی بھرتی 18 جنوری سے شروع ہونی تھی۔ فیز ٹو کی بھرتی لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر 22 اضلاع میں ہونے تھی۔