چوہدری وجاہت کی خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنماؤں کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو میں مسلم لیگ ق کے رہنما حسین الٰہی اور چوہدری وجاہت سیاسی جوڑ توڑ اور وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کی صورت میں حکمت عملی پر مشاورت کررہے ہیں۔آڈیو میں ق لیگی رہنما کو سنا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 173ووٹ درکار ہوں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابقچوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں کہ مونس الٰہی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہیں، ان کے پاس 3(ووٹ)ہیں اور 2ہم ہیں۔ق لیگ کے رہنماؤں کی چودھری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے حسین الٰہی کی خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ۔ ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور حسین الٰہی کی سیاسی جوڑ توڑ کیلئےمبینہ آڈیو لیک،آڈیو میں عمر رسیدہ رکن قومی اسمبلی مسز فرخ کے حوالے سے غیر شائستہ گفتگوسنی جاسکتی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button