پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ، عمران خان کو نوٹس جاری
لاہور /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردیے گئے۔ نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف انحراف کاڈکلریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائیگی۔