برطانیہ میں طیارے سے یورینیم برآمدگی کی خبروں پر پاکستانی دفتر خارجہ کا رد عمل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی دفتر خارجہ کا برطانیہ میں طیارے سے یورینیم برآمدگی کے حوالے سے برطانوی میڈیا کی خبروں پر رد عمل سامنے آ گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس بارے میں ہم سے کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مسقط سے طیارے میں یورینئم برطانیہ لایا گیا تھا۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ تابکار مواد کا بیگ پاکستان سے مسقط بھیجا گیا تھا۔