وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔کابینہ سیکرٹریٹ نے شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نے شہریار آفریدی سے یہ قلمدان واپس لے لیا تھا۔تاہم کچھ دنوں بعد ہی انھیں اس عہدے پر بحال کر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے رواں سال اپریل میں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے مختلف وزرا کی وزارتیں تبدیل کی تھیں۔اس دوران شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم

سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت کا عہدہ واپس لیے جانے کے بعد شہر یار آفریدی اب کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کچھ عرصہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کہا تھا کہ پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ کورونا نے پاکستان کولپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جب مجھے کورونا ہوا تو ادرک اور شہد کا قہوہ پیتا رہا۔شہر یار آفریدی نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث میں تکلیف میں مبتلا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریض کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ کورونا کے مریضوں سے تعصب نہیں برتنا چاہیے بلکہ ان سے اچھا سلوک کریں۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ انہوں ںے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں غریب کا احساس کرنے کی بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ہر بات کا وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہربات کے لیے وزیراعظم کو قصور وار ٹھہرانا افسوسناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button