یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/ پی این آئی )شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی

حمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔ کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button