پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔9 اوورز میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بناے۔

۔پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button