عمران خان نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا ہے۔پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔ اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کلین گرین پاکستان اوروزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت عالمی اعزاز ملا، پاکستان کےاصل ’’چیمپئین فار نیچر‘‘وزیر اعظم عمران خان ہیں، آج پوری دنیاوزیراعظم کے وژن کومشعل راہ تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم کے ماحول دوست وژن نےدنیا میں موسمیاتی خطرات کم کیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button