گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کیلئے ستارہ شجاعت کااعلان
گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کی تھی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کے تدارک میں اپنی جان قربان کی اور انسانی جانوں
کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔جس کے بعد شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔شہید ڈاکٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا۔اور پھر اسی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا،۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہم شہید ڈاکٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہادری کی علامت ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پاک فوج ريسکيوکے ادارے حکومت کے ہر اُس فرد کی يا اللہ حفاظت فرما جو اپنے آج کی پرواہ کئيے بغير ہم سب کی مدد کر رہے ہيں۔ایک صارف نے کہا کہ بے شک پاکستان اپ جیسوں کی قربانیوں کے دم پر قائم ہے اپ شہید ہیں، شہید کبھی مرتے نہیں،ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کی جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپٹ کر ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔ایک صارف نے شہید ڈاکٹر اسامہ کا کورونا وائرس سے متعلق آخری انٹرویو شئیر کیا۔ایک صارف نے صورتحال پر آبدیدہ ہوتے کہا کہ دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے۔۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کے دوران وائرس سے متاثر ہوا۔ چند روز قبل ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جانے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔ان کا کورونا کا علاج جاری تھا کہ صحت یاب نہ ہوسکا بلکہ مہلک وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئےشہید ہو گیا۔ بتایا گیا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے ہے اور وہ گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج تھے۔ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرانہیں ونٹیلیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔لیکن وہ شہید ہو گئے۔