محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم رات گئے شہر میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث شہر میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں بارشوں کا بسیرا رہا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں تیزی لانے کے سلسلے میں پیپرا رولز ختم کر دیئے ہیں۔ حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پیپرا رولز کو ایک طرف رکھتے ہوئے بحالی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی فوری طور پر خریداری کرے جبکہ دوسری مختلف شہری حلقوں نے پیپرا رولز کے خاتمے کے حکومتی اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے کرپشن کے دروازے کھل جائیں گے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button