برطانیہ میں بدترین مہنگائی گزر اوقات کرنا انتہائی مشکل ہوگیا

لندن (این این آئی )برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ کمپنی فیلکس اسٹو کے مزدور بھی تنخواہوں کے حوالے سے 8 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جب کہ ملک میں دہائیوں بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح کے باعث شہریوں کے لیے گزر اوقات کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی انگلینڈ کی بندرگاہ پر تقریبا 2 ہزار یونین ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا، احتجاج کرنے والے ملازمین میں کرین ڈرائیور، مشین آپریٹرز سمیت دیگر مزدور شامل ہیں، 1989 کے بعد فیلکس اسٹو میں کی جانے والی یہ پہلی ہڑتال ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button