نواز شریف کو چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں، جاوید لطیف کا سابق وزیراعظم کی واپسی کےحوالے سے تہلکہ خیز انکشاف

لندن ( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا

عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، لندن میںسابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں،

میں بھی نواز شریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا

، نواز شریف پاکستان کے جس ائیر پورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ

الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں