سکندر سلطان راجہ پارٹی بن گئے، شیخ رشید کا الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

لاہور (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مستعفی ہوں کیوں کہ وہ اب پارٹی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں، پوری قوم کے سامنے حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جسے کورٹ پہلی سماعت میں اڑا دے گی، اس کیس میں 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، ایک طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا مگر قوم کو عمران خان نے ایسا

شعوردے دیا ہے کہ اب عوام فیصلے اپنے ہاتھوں میں بھی لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے قوم کے جذبات کو نظرانداز نہیں کرسکتے، ملک جس بحران سے گزر رہا ہے ایسے عالم میں کسی مضبوط لیڈر کے ساتھ پنگا لینا کوئی ملک کی خدمت نہیں، آج پی ٹی آئی اورعمران کے لیے فتح کا دن ہے، جب سپریم کورٹ میں ریفرنس جائے گا تو دیکھا جائے گا کہ اس وقت تک حالات کس جگہ ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سب سے پہلے ملک کو بچانا ہے، جو دنیا میں ملک تباہ ہوئے وہ معیشت کی وجہ سے ہوئے، اس وقت ہماری معیشت شدید بحران میں ہے، خدا کا شکر ہے آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران نہیں ہوگا جسے مینج نہ کیا جاسکتا ہوں، سب کے لیے ایک اصول ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹ دیکھے جانے چاہئیں اور یہ سب اوورسیز پاکستانیوں کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نزدیک چیف الیکشن کمشنر سوالیہ نشان ہیں، اس لیے انہیں کہتا ہوں اس ملک کے لیے استعفیٰ دیں جب کہ سرمایہ دار سب پارٹیوں کو چندہ دیتے ہیں، عارف نقوی کو اس طرح انہوں نے پراجیکٹ کیا یہ تو خود اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے، اسامہ بن لادن سے پیسے لینے پر نواز شریف کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button