سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے تیرنے والی 3نعشوں کی ویڈیو شیئر کردی

سکھر(نیوز ڈیسک) کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے،سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے تیرنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سے یہاں تین لاشیں

تیر رہی ہے ،تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر مزید 8 لاشیں ملی تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button