میں وقت پر آیا ہوں تاکہ آپ کو احساس ہوسیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں،خورشید شاہ

سکھر(نیوز ڈیسک) لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں، وفاقی وزیر خورشید شاہ کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے لوگوں کے ذہنوں میں خلفشار بھرا گیا ہے کہ سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔آئی بی اے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ

کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں۔ انہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے ملک و علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھےکسی نے تصویر بھیجی کہ بچی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے، ہم نے 24 گھنٹوں کے دوران اس اسکول میں 400 کرسیاں فراہم کیں، میری کوشش ہے کہ اس ملک کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button