اسٹیبلشمنٹ کے بعض لوگ اب بھی نیوٹرل ہونے کو تیار نہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ نیوٹرل ہونے کو تیار نہیں ، پراجیکٹ عمران خان کی آج بھی سہولت کاری کی جاری ہے، اگروقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو فیصلہ کوئی اور نہیں سیاست دان کریں گے لیکن اگر ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا۔تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کیے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ریاستی اداروں میں عمران خان کے سہولت کارآرام سے نہیں بیٹھے، 2018ء میں آرٹی ایس کو بند کر کے ووٹ چوری کیے گئے،

2018ء میں پنجابیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں ہماری اکثریت کواقلیت میں بدلا گیا، ہماری قیادت کوجیلوں میں ٹھونسا گیا، اس بات کا جواب دیں کوئی کرپشن ملی؟ ہم آئین کے مطابق عدم اعتماد لے کرآئے لیکن پراجیکٹ عمران خان کی آج بھی سہولت کاری کی جاری ہے، ہماری چارماہ کی حکومت کوکام نہیں کرنے دیا گیا، پنجاب میں حمزہ شہبازکے پاؤں نہیں لگنے دیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ نیوٹرل ہونے کو تیار نہیں، ایسے فیصلے آئے ہیں جوآئین سے متصادم ہیں ،آئین بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے، 63 اے پرسپریم کورٹ کی رائے آئین سے متصادم ہے، 63اے پرہماری ریویوپیٹیشن کو کوئی نہیں سن رہا ، خرابی کی بنیاد 63 اے کی تشریح ہے، اس پر بحث کی جائے، 63اے کی ہماری درخواست کو سنا جائے، کسی یکطرفہ فیصلے کے نتیجے میں استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، ہمیں دیوارکے ساتھ ساتھ بارلگایا گیا، ملک کوچلنے دیا جائے، ڈالر اوپر اور سٹاک مارکیٹ نیچے جارہی ہے، عمران خان کہتا ہے ملک سری لنکا بننے جارہا ہے، تمہارے منہ میں خاک ہو، اگراس کے سہولت کارپیچھے نہیں ہٹیں گے تو بتادیں ملک کون چلائے گا؟ عمران اگر تم سمجھتے ہو ہم جائیں گے تو الیکشن آ جائے گا، ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا، ہم چاہتے ہیں یہ لڑائی جنگ میں نہ بدلے، غیرملکی سازش، غداری کے جھوٹے طعنے عمران خان بند کرو، ہم ملک میں اندرونی لڑائی نہیں چاہتے ہوش کے ناخن لو، اتحادی جماعتوں کو دیوارسے لگانے کی سازش بند کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button