اب خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کے ٹولے کا کیا بنے گا؟اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اب خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کے ٹولے کا کیا بنے گا؟ الیکشن سے بھاگ رہے، جلسوں سے ڈر رہے، عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ امپورٹڈ اسلام آباد جلسے کے منظوری دینے میں حیلے بہانے کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ امپورٹڈ حکومت 2 جولائی اسلام آباد جلسے کے منظوری دینے میں حیلے بہانے کر رہی ہے۔الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں، جلسوں سے یہ ڈر رہیں ہیں، کیا بنے گا اس خوفزدہ ٹولے کا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے

رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ہمارے دور حکومت کے منظور شدہ فنڈز کو موجودہ حکمران اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں، پنڈ دادن خان اور جہلم میں زیر تعمیر مرکزی شاہراہ کا 16ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ بھی روک لیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم منصوبہ کو اس سال مکمل ہونا تھا، ساڑھے تین سے چار ارب کے جاری فنڈ منصوبے پر لگ چکے ہیں، ظلم کی انتہا ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کام روک دیا اور ہمارے منظور شدہ ترقیاتی فنڈز کو یہ لوگ اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی، ہماری دائر پٹیشن کی آج پہلی ہئیرنگ تھی وفاقی حکومت کو طلب کیا جائےگا۔ ن لیگ ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ للہ جہلم ڈبل روڈ 128 کلومیٹر پر مشتمل ہے دونوں طرف سے روڈ اکھاڑ دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کا ہسپتالوں، گھروں اپنے دفاتر آنا جانا جبکہ سیاحوں کا گزر بھی مشکل ہوچکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button