تیز بارشوں نے تباہی مچادی ، دیواریں گرنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے، افسوسناک تفصیلات

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں ہلکی و تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں جس میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ ملت ٹاؤن، ملیر میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیسر گوٹھ محمود آباد میں دیوار گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے جب کہ گلشن اریشہ میں بھی دیوار گرنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔کراچی میں کچھ دیر قبل ہلکی و تیز بارش کا آغاز ہوا تھا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا اور موسم خوشگوار ہو گیا تھا لیکن کئی علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا تھا۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اورنارتھ ناظم آباد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ، ملیر، کورنگی، نیوکراچی ، نارتھ کراچی، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ، بہادرآباد اور طارق روڈ پر بھی ابر رحمت برسا۔شہر قائد میں ہونے والی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ دیر تک بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری رہے گا۔ملک کے مختلف شہروں میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جب کہ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں