چوہدری شجاعت کے بھتیجے ق لیگی ایم این اے چودھری حسین الٰہی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان خاندان اور حلقے کی مشاورت کے بعد کروں گا۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے حسین الٰہی نے کہا کہ عوامی فیصلہ عمران خان کے حق میں ہوگا اور بھاری اکثریت سے ہوگا۔انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اپنے خاندان، حلقے اور مونس الہٰی سے مشاورت کرکے کروں گا، آخری فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، ہم سب نے عوامی عدالت میں جانا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف

کے چیئرمین عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔دونوں جماعتوں نے کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ وحدت المسلیمن کے درمیان اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پاگیا، دونوں جماعتوں نے ملک سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی مکمل فراہمی پر اتفاق کیا۔ سیاسی اقتصادی اور دفاعی خودمختاری کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی،ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی، پاکستان کی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔آزاد خارجہ پالیسی کے بیانیئے سے کسی صورت روگردانی نہیں کی جائے گی۔ مسلم ممالک کے درمیان تنازعات میں فریق بننے سے مکمل گریز کیا جائے گا، مسلم ممالک میں تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کشمیر و فلسطین پر قومی اخلاقی نقطہ نظر کسی قسم کا انحراف نہیں ہوگا۔قائد اعظم کے اسرائیل سے متعلق رہنماء اصول پر کسی صورت روگردانی نہیں ہوگی، پاکستان تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے،ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button