جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا،پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کی گفتگو

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان کا کہنا ہے کہ جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا۔فہیم خان کا کہنا ہے کہ کراچی والے اس مچھڑ کی حرکتوں سے نہیں ڈرے۔راناثناء اللہ نے ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں پر تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے بڑا کوئی منافق نہیں، جس دن اسمبلی گئے ان کا جینا محال کر دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام سے ان کا کوئی سروکار نہیں یہ اپنے مفاد کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہو رہے ہیں اور 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہو رہے ہیں اور سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے اور امپورٹڈ حکومت کو غریبوں کی نہیں اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے۔ خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب بجلی قیمت میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا جبکہ فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 7 ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 50 کروڑ کی ایکسپورٹ کم ہو گئی۔ ایل این جی مہنگی اور ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button