کاروباری دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی اونچی اڑان، امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی ڈالر نے کاروباری دن کے آغاز پرہی انٹربینک میں اونچی اڑان بھر لی۔امریکی ڈالر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔جس کے بعد ڈالر 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلی بار 213 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔

مارکیٹ ذرائع ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کوپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ابھی تک توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی بحال نہ ہونے سے جوڑ رہے ہیں۔دوسری جانب عرصے بعد ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ماہ مئی کے دوران ملکی برآمدات میں اپریل کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ مجموعی برآمدات کا حجم 2.62 ارب ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ اپریل میں2.89 ارب ڈالر تھا، وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مئی میں سبزیوں، گوشت، لیدر، اسپورٹس اور ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاول، سی فوڈ اورپھلوں میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ ملکی برآمدات میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کا اندازہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے اعدادو شمار سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس کے مطابق جولائی 2021 تا مئی 2022 ملکی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ مئی میں برآمدات میں کمی کیوں آئی ہے اور کیا یہ کمی عارضی ہے یا آئندہ مہینوں میں بھی یہ رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button