معروف کامیڈین مسعود خواجہ انتقال کر گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ملک کے معروف اداکار و کامیڈین مسعود خواجہ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے ، مسعود خواجہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے کیوں کہ انہیں گردوں کی بیماری
کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ، اپنے علاج کے سلسلے میں مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی تاہم راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج مسعود خواجہ صحت یاب نہ ہوسکے بیماری سے لڑتے لڑتے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی سے کوچ کرگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button