اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں ، عمران خان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں ، حکومت نےہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاہے، موجودہ حکومت نےآتےہی پیٹرول کی قیمت میں84روپےاضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنےحقوق کیلئےباہرنکلناجہادہے ، پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، جدوجہدہماری بہتری کیلئےہوتی ہے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10روپےبڑھانےکی بجائےکم کرکےریلیف دیاتھا، ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا

تو انہوں نے لانگ مارچ کیے، ڈیزل کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیاگیا ، ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے ، کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کیا ، کورونابحران کےدوران ہم نےمعیشت کوتباہی سےبچایا ، فیٹف ایشو پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا ، ہم نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیالیکن قوم کاخیال رکھا ، لیکن اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے ، امریکاسے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے ، نیوٹرلزکوسازش سےمتعلق سمجھایاتھا ، میں نےکہاتھاکہ اگرسازش کےتحت حکومت کوگرادیاگیاتوسنبھالانہیں جائےگا ، ہمیں پتہ تھاکہ ان کےپاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسزختم کرنےاقتدارمیں آئے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خرم دستگیرنےٹی وی پروگرام میں کہاکہ اگر عمران خان رہ جاتا تو انہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا ، ہم نے اپنے دور میں اداروں کوآزادی سےکام کرنےدیا ، خرم دستگیرکی بات سےثابت ہوگیاکہ یہ صرف این آراوٹو لینےحکومت میں آئے، پہلےان کومشرف نےاین آراو دیااب ان کواین آراوٹو مل گیا، جب ہم فیٹف قانون سازی کررہےتھےتویہ اس وقت نیب قانون میں ترمیم لانےکی کوشش کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button