سپر پاور کو للکارنے والاراہداری ضمانت کیلئے پشاور میں چھپ کربیٹھا ہوا ہے،مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپر پاور کوللکارنے والار اہداری ضمانت کیلئے پشاور میں چھپ کربیٹھا ہوا ہے، ایک بچہ جس کی عمر 70 سال سے زائد ہے وہ انقلاب کا کہہ کر ہیلی کاپٹرمیں نکلا تھالیکن آج تک گھر واپس نہیں پہنچا، پتا چلا کہ گلی گلی محلے سے نکلنے والا انقلاب آج کل اپنی ضمانتیں کرا رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر، ٹک ٹاک، فیس بک کی کوئی ٹیم لانچ نہیں کی، سب سے پہلے انسٹا گرام کی ٹیم کرنے جا رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ہے،

پاکستان کی معیشت ، عالمی تعلقات سب خطرے میں تھا، پاکستان میں دہشتگردی نے بھی سر اٹھا لیا تھا، پاکستان کی فورسز اور سیاسی قیادت نے مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا، نواز شریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6فیصد پر تھا، نوازشریف آیا تو لوڈشیڈنگ 20، 20 گھنٹے تھی۔نوازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی لیکن ایک چیز تھی وہ پاکستان کا بیٹا تھا اور ہے، پچھلی حکومت نالائقی، نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی اتنی بری حالت کرکے گئی، پاکستان کھائی میں گرر ہا تھا، ایک ایک دن خطرے سے خالی نہیں تھا، پاکستان کو ایسے شخص کا سامنا ہے کہ حکومت میں ہو تو تباہی اور حکومت سے باہر ہوتو آگ لگائے، فتنہ فساد برپا کرے۔جب ہم 2008میں پنجاب میں جیتے تو ہم مرکزی میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو غیرمستحکم نہیں ہونے دیا، بتائیں کوئی ایسی حکومت آئی جس نے درختوں کو آگ لگائی ہو، پراپرٹی جلائی ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جس کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ ہیلی کاپٹر میں انقلاب کا کہہ کر نکلا تھااور آج تک وہ گھر واپس نہیں پہنچا، پتا چلا کہ جو انقلاب گلی گلی محلے سے نکلنا تھا وہ انقلاب آج کل اپنی ضمانتیں کرا رہا ہے، سپر پاور کوللکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے اہداری ضمانت کیلئے پشاور میں چھپ کربیٹھا ہوا ہے، ظلم کا سامنا کرنے کیلئے نوازشریف کا جگر چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحث فتنہ فساد سے منتقل ہوکر اب عوامی مسائل پر آنی چاہیے، پاکستان کی بدقسمتی اور خوش قسمتی دونوں ہیں کہ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو پاکستان تباہ حال میں ملتا ہے، لیکن اچھی بات جب بھی مسلم

لیگ ن کو پاکستان اس طرح کی حالت میں ملا تو نوازشریف اور شہبازشریف پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکال کر کامیابی کی طرف لے کر گئے، پاکستان کی خدمت اگر کسی جماعت کے حصے میں آئی ہے تو اس جماعت کا نام مسلم لیگ ن ہے۔پاکستان میں سڑکوں کے جال، میٹرو، اورنج لائن، موٹرویز، سی پیک سب کا سہرا نوازشریف لے نام جاتا ہے، آج کے بعد مسلم لیگ ن کا نعرہ کیا ہے اور کرکے دکھائیں گے،مسلم لیگ ن کو حکومت یا سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی فکر ہے۔ہم لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی کو ختم کرنے آئے ہیں۔مخالفین بھی ن لیگ کو مانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس

کی توجہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے پر ہوتی ہے۔کل ویڈیو چل رہی تھی کہ چھوٹے سے کام کیلئے خاتون اول کہتی 3کا نہیں 5قیراط کا ہیرا چاہیے،جب ترجیحات یہ ہوں کہ بنی گالہ کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بن جائے،فرنٹ پرسن بزدار اور فرح گوگی ہو۔ جو پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کے عوام کا حق کھا گئے ہیں،فرح گوگی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے، اگر کچھ نہیں کیا تو مریم نواز کی طرح ڈیتھ سیل میں سامنا کرو، فرح گوگی فرنٹ پرسن اور براہ راست بینیفشری عمران خان ہے،چھوٹا ساکام تالا کھلوانا ہے اور 5قیراط ڈائمنڈ مانگ رہی ہے، کہہ رہی ہے کہ کل تالے کھل جائیں گے دستخط بھی ہوجائیں گے،

لیکن تالے رشوت دے کر کھل رہے ہیں۔یہ چھوٹا ساکیس پاکستان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، لیکن ایک ایک نوکری، تبادلے، تقرریوں کے لیے پیسے لیے، چار سال حکومت کرکے گیا اور اس کو یہ نہیں پتا کارکردگی کیا ہے؟ پرچی کھول کرپڑھ رہا تھا پھر بھی پڑھنا نہیں آرہا تھا؟وہ چار سال کا حساب نہیں دے سکا، میں شہبازشریف کے چار ہفتے کا حساب دیتی ہوں، ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں، ہمارا دل نہیں کرتا کہ تیل اور بجلی کی قیمت بٹھائی جائے ،لیکن پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، اگر شہبازشریف نے قیمتیں بڑھائیں تو 28ارب کا پیکج دیا،ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کیلئے 2ہزار روپے سبسڈی کا اعلان کیا۔40ہزار موٹرسائیکل والے لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیکج دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button