بی جے پی ترجمان کا توہین رسالتؐ کا بیان ، عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی انتہاپسندجماعت بی جےپی کے رہنما بےلگام ہو گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عرب ممالک میں نوپورشرما اور بھارت کےخلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مختلف عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔نجی تی وی اے آروائی کے مطابق عمان کےمفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں فالوروز رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفتی اعظم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کویت میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تصاویر کوڑا دان پر لگادی گئی ہیں جب کہ بی جےپی نےعرب ممالک کےاحتجاج کے بعد نوپورشرما کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button