ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے تمام سابق ارکان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے تمام سابق ارکان کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی وزرا نے ترین گروپ، علیم خان گروپ سے رابطے کئے اورضمنی انتخابات

میں مسلم لیگ (ن)نے ترین گروپ، علیم خان گروپ و دیگر کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔صوبائی وزرا ء کا کہناتھا کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کریں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی ترین گروپ و دیگر کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button