اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے،احمد علی بٹ کا پٹرول میں کھانا پکانے کا طنزیہ مشورہ

لاہور(نیوزڈیسک )ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے پر اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے پٹرول میں کھانا پکانے کا طنزیہ مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ھکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے ، جس کے بعد ایک کلوگھی کی قیمت 555 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔اس حوالے سے اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ، جس میں انہوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں

میں اضافہ ہوگیا ہے، اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس سے معلوم ہوا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے ، گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کا جاری نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے ، اس کا اطلاق فوری اور7 جولائی 2022 تک کیلئے تھا تاہم اب نوٹی فکیشن واپس لیے جانے کے بعد 50 کلو کھاد کا تھیلا پرانی قیمت پر ہی ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button